سونے کی قیمت500روپے گھٹ کر47ہزار500 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے650اور دس گرام 557.14 روپے پر برقرار رہی۔


Business Reporter February 23, 2016
چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے650اور دس گرام 557.14 روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے1205 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور428 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 47500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر40714 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے650اور دس گرام 557.14 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں