ایم کیو ایم کا سینیٹر بابر غوری کو قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

بابر غوری ایم کیو ایم کی جانب سے این اے 246 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے


Numainda Express February 23, 2016
بابر غوری کئی برسوں سے سینیٹر ہیں۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم نے سابق سینیٹر بابرغوری کوایک بار پھر قومی اسمبلی میں لانے کافیصلہ کر لیا ہے، سینیٹر بابرغوری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245سے انتخاب لڑیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق ریحان ہاشمی کی جانب سے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر بابر غوری کو میدان میں اتارا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ قومی اسمبلی میں پارٹی کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرسکیں۔ جب کہ مستعفی رکن اسمبلی ریحان ہاشمی کو بلدیہ کراچی میں اہم عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ریحان ہاشمی 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اب ان کی خالی کردہ نشست پر 4 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں