وزیراعظم ہاؤس میں ’’ٹھک‘‘ کی آواز نے سب کو چونکا دیا

صورت حال اس قدر مکدر ہوگئی کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنی تقریر روک دی


Online/این این آئی February 23, 2016
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی فلم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران ''ٹھک'' کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور وزیراعظم کو اپنی تقریر تک روکنی پڑگئی۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی فلم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران عین اس وقت جب وزیر اعظم نواز شریف خطاب میں مصروف تھے اچانک کہیں سے ''ٹھک'' کی زوردار آواز آئی، جس پر تقریب میں شریک تمام لوگ چونک گئے، اس موقع پر کچھ لوگوں کے چہروں پر خوف سے ہوائیں تک اڑنے لگیں۔

تقریب میں صورت حال اس قدر مکدر ہوگئی کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنی تقریر روک دی تاہم کچھ دیر بعد انھوں نے اپنی بات کا دوبارہ آغاز کیا لیکن یہ پتہ نہ چل سکا کہ آواز کس چیز کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔