30 برس میں دنیا کی نصف آبادی کی دورکی نظرخراب ہوگیماہرین
اسباب میں دن میں کم روشنی،کمپیوٹر ،ٹی وی یا موبائل فون پرزیادہ وقت صرف کرنا شامل ہیں
آئندہ 30 برسوں میں دنیا کی نصف آبادی کی دورکی نظر خراب ہوجائے گی۔ تقریباً 5 ارب لوگ 2050 تک زیادہ دور تک نہیں دیکھ پائیں گے،2000 کے مقابلے میں 2050 میں دور کی نظر کی کمی سے مستقل اندھے پن میں سات گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ایک سائنسی جریدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دور کی نظر کی خرابی مستقل اندھے پن کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے نزدیک دنیا بھر میں لوگوں کی دورکی نظر کی خرابی میں اضافے اوراس سے مستقل اندھے ہونے کی وجوہ میں دن میں روشنی کی کمی اور کمپیوٹر ٹی وی یا موبائل فون کی اسکرین پرزیادہ وقت صرف کرنا شامل ہے۔ بچوں کو آؤٹ ڈور کے لیے کم وقت دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ طرز زندگی نے دنیا میں اندھے پن کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔