خطے میں امن کے لیے ہمسایوں کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں وزیراعظم

ملک کےہرکونےسےدہشت گردی کوکامیابی سےختم کررہےہیں، وزیراعظم نوازشریف

ملک کےہرکونےسےدہشت گردی کوکامیابی سےختم کررہےہیں، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛فائل

HYDERABAD:
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لندن اسکول آف اکنامکس کےڈائرکٹرکریگ کالہون نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر کریگ کالہون نے حکومتی پالیسیون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال بہترہورہی ہے اور وہ پاکستان میں امیدکی نئی فضا دیکھ رہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ایس ای میں جناح چیئر کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔


ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کےعظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگےبڑھ رہےہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کےہر کونے سے دہشت گردی کوکامیابی سےختم کررہےہیں۔

Load Next Story