اکبربگٹی قتل کیس میں بریت کے خلاف درخواست پر پرویز مشرف کونوٹس
بلوچستان ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا سارا ریکارڈ بھی طلب کرلیا
SUKKUR:
بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف اور دیگر نامزد شخصیات کو نوٹس جاری کردیئے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں اکبربگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف نوابزادہ جمیل اکبربگٹی کی آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ سماعت میں درخواست گزارکے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نامزد ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، اس لئے عدالت عالیہ اسے کالعدم قرار دے۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف، آفتاب شیرپاؤاورمیرشعیب نوشیروانی کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت سےکیس کاسارا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 6 سال تک کیس کی سماعت کے بعد 18 جنوری کو اکبربگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف، اس وقت کے وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اورصوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا تھا۔