وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا

پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ بن گئی جسے بجلی شمسی توانائی کے ذریعے حاصل ہوگی۔

پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ بن گئی جسے بجلی شمسی توانائی کے ذریعے حاصل ہوگی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز. فوٹو:ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کو شمی توانائی پر منتقل کرنے کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چینی سفیر سن وی ڈونگ سمیت اراکین پارلیمنٹیرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا جس کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ بن گئی جسے بجلی شمسی توانائی کے ذریعے حاصل ہوگی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پارلیمنٹ نے خود اپنی بجلی بنانے کافیصلہ کیا ،گرین پارلیمنٹ منصوبے پرمبارکباد دیتا ہوں،پاکستان بننے کے بعد پہلی بارپالیمنٹ بجلی میں خود کفیل ہوگئی اور گرین پارلیمنٹ منصوبے سے نہ صرف بجلی پارلیمنٹ ہاؤس کو ملے گی بلکہ نیشنل گرڈ کو بھی دی جائے گی، پاکستان کے دیگر سیکٹرز کو بھی بجلی کے حوالےسےخود کفیل ہوناچاہئے اور پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرکو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بعض شعبے تیاری کے مراحل میں ہیں اور زیادہ تر منصوبے 2017 میں مکمل ہوں گے اور 2018 ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہوگا جب کہ توانائی کے تمام منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور اپنے دور حکومت میں ہی ملک سے بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے کی خود نگرانی کر رہا ہے جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے چین اور پاکستان کو ہی نہیں بلکہ خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

Load Next Story