رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا

کئی اہم معاملات پر ذوالفقار مرزا سے تفتیش کی جائے گی، رینجرز ذرائع


ویب ڈیسک February 23, 2016
ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ سندھ زوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔ رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا ہے، رینجز کے حکام ان سے کئی اہم معاملات پر پوچھ گچھ کریں گے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں اور عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے اسے اپنا بھائی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔