شمالی وزیرستان میں فورسزکی فضائی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 23, 2016
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اب تک ہزاروں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 8 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے متصل شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوارا ، خر تنگی اور مزار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 8 ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 کے وسط میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں دہشتگردوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں