کوئٹہ اوراسلام آباد کا فائنل میچ براہ راست دکھانے کیلئے بلوچستان میں انتظامات مکمل

اکبربگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں براہ راست میچ کیلئے بڑی اسکرین نصب کردی گئی جبکہ میچ کے بعد ثقافی پروگرام بھی ہوگا۔


ویب ڈیسک February 23, 2016
اکبربگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں براہ راست میچ کیلئے بڑی اسکرین نصب کردی گئی جبکہ میچ کے بعد ثقافی پروگرام بھی ہوگا۔ فوٹو:فائل

پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان براہ راست دکھانے کے لئے بلوچستان کے 4 شہروں میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سمیت چاروں شہروں تربت، خضدار اور گوادر میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔ کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں براہ راست میچ کے لئے بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے جب کہ میچ کے بعد ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور آئی جی ایف سی بلوچستان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

بلوچستان میں کرکٹ فیور اس حد تک عروج پر پہنچ چکا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کی ہدایت پرگوادر ، تربت اور خضدار میں بھی میچ براہ راست دکھانے کے لئے بڑی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں، میچ کے دوران کوئٹہ، گوادر، تربت اور خضدار میں لوڈشیدںگ بھی نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کا جوش و جذبہ برقرار رکھا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں