کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دکھائی دینے لگی

جوائے برن 27 اور عثمان خواجہ 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


ویب ڈیسک February 23, 2016
جوائے برن 27 اور عثمان خواجہ 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ فوٹو:فائل

 

آسٹریلیا کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیتنے کے لئے صرف 131 رنز درکار ہیں جب کہ اسے 9 وکٹوں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہوگلے اوول گراؤنڈ میں میچ کے چوتھے روز تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنالئے جب کہ میچ جیتنے کے لئے اسے مزید 131 رنز درکار ہیں۔اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کے 22 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جوائے برن 27 اور عثمان خواجہ 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 370 اور دوسری میں 335 رنز بنائے تھے جب کہ مہمان آسٹریلیا نے اپنی پہلی ہی اننگز میں کیویز ٹیم کے سامنے 505 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں