اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کے لئے پوری طرح تیار ہے مصباح الحق

اسلام آباد یونائیٹڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور فائنل میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کریں گے، مصباح الحق


ویب ڈیسک February 23, 2016
ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں ،کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور فائنل میں عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پہلی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ان کی ٹیم متحد اور فاننل کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور اب تک ہم نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، امید ہے کہ فائنل میچ میں بھی کھلاڑی بھرپوراعتماد کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورانہیں شروع ہی سے یقین تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔