ویرات کوہلی نے محمدعامر کوایشیا کپ میں پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دے دیا

عامر ایک باصلاحیت بولر ہیں ان کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بھارتی کرکٹر


عامر ایک باصلاحیت بولر ہیں ان کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بھارتی کرکٹر، فوٹو؛فائل

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نے محمد عامر کی عالمی کرکٹ میں واپسی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر ایشیا کپ میں پاکستان کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

ڈھاکہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ محمد عامر ایک باصلاحیت بولر ہیں اور وہ ان کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کے لیے سخت محنت کی ہے جس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جب کہ انہیں خوشی ہے کہ عامر نے اپنی غلطی تسلیم کرکے اس کا ازالہ کیا اور صرف 4 ماہ میں نیوزی لینڈ کے دورے پرپاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ایک ورلڈ کلاس کرکٹر رہے ہیں اور انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر وہ گزشتہ 5 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہوتے تو عامر کا شمار دنیا کے 3 بہترین بولرز میں ہوتا۔

واضح رہے کہ 24 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا 27 فروری کو ڈھاکا کے شیر بنگال میدان میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں