’’تحریک تحفظ پاکستان انتخابات میںحصہ نہیں لے گی‘‘

سیاسی جماعتوں کوملک بچائوکے ون پوائنٹ ایجنڈے پراکٹھا کیاجائیگا،مرکزی سیکریٹریٹ قائم

سیاسی جماعتوں کوملک بچائوکے ون پوائنٹ ایجنڈے پراکٹھا کیاجائیگا،مرکزی سیکریٹریٹ قائم , فائل فوٹو

تحریک تحفظ پاکستان کے چیف کوآرڈی نیٹرچوہدری خورشیدزمان نے کہاہے کہ اس تحریک کے سرپرست اعلیٰ ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان جلدتمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے رابطے کرینگے۔


ڈاکٹراے کیوخان طلال بگٹی کی دعوت پرپہلا دورہ کوئٹہ کا کرینگے اورتمام بلوچستان کے سیاستدانوں سے ملاقات کرینگے۔سیاسی جماعتوں کوملک بچائوکے ون پوائنٹ ایجنڈے پراکٹھا کیاجائے گا،ایک بیان میںانھوںنے کہاکہ ایک خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد ویکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انھوںنے کہاکہ تحریک تحفظ پاکستان کے قائدین آئندہ انتخابات میںحصہ نہیں لیںگے، ملک کوکرپشن اوربدانتظامی سے نجات دلانے کے لیے یہ تحریک کارگر ثابت ہوگی۔انھوں نے کہاکہ ملک کوکھوکھلا کردیاگیا۔ ڈاکٹراے کیوخان ملک کے کونے کونے میںجائینگے اور لوگوں میں شعورو آگہی پیداکرینگے۔حالات بدترین ہیں، ملک کو بچانے کے لیے محب وطن لوگ آگے آئیں۔ تحریک تحفظ پاکستان کامرکزی سیکریٹریٹ چوہدری خورشیدزمان کی رہائش گاہ پر قائم کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اے کیوخان جلدکل جماعتی کانفرنس طلب کرینگے۔
Load Next Story