پنجاب حکومت چاہے تو ہماری ریاست سے بجلی لےسکتی ہے نائب وزیراعلی بھارتی پنجاب

اس موقع پر لاہور چیمبرکے صدر فاروق افتخار نے پاک انڈیا بزنس کمیٹی بنانےکی تجویزدی ۔


ویب ڈیسک November 07, 2012
بھارتی نائب وزیراعلی نےپنجاب، ہریانہ اوردہلی چیمبرزکی لاہور چیمبرزکےساتھ مفاہمتی یادداشت کوتاریخی قرار دیا۔ فوٹو فائل

بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی ٰسکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت چاہے تو ہماری ریاست سے بجلی لے سکتی ہے۔


لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں جانب کے پنجاب کو قریب لانے کی ضرروت ہے، انہوں نے پنجاب، ہریانہ اور دہلی چیمبرز کی لاہور چیمبرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو تاریخی قرار دیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبرکے صدر فاروق افتخار نے پاک انڈیا بزنس کمیٹی بنانےکی تجویزبھی دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |