کراچی کے علاقے حب سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشت گرد وزیرستان سے ٹریننگ یافتہ ہیں جن کی شناخت ارسلان اور فہد کے نام سے ہوئی، انچارج سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 23, 2016
دہشت گرد وزیرستان سے ٹریننگ یافتہ ہیں جن کی شناخت ارسلان اور فہد کے نام سے ہوئی، انچارج سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حب میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق کراچی کے علاقے حب میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ دہشت گردوں کی شناخت محمد ارسلان اور فہد عرف منا کے نام سے ہوئی ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد وزیرستان سے ٹریننگ یافتہ ہیں اور ان کا ایک ساتھی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ماراجاچکا ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں