کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تھانے کے قریب دستی بم حملہ

دستی بم دکان کے پاس آکر گرا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ایس ایس پی مقدس حیدر


ویب ڈیسک February 23, 2016
دستی بم دکان کے پاس آکر گرا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ایس ایس پی مقدس حیدر، فوٹو؛فائل

نارتھ ناظم آباد تھانے کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کردیا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان تھانے کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق دستی بم حملہ تھانے کے قریب کیا گیا اور دستی بم دکان کے پاس آکر گرا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔