سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سوئس حکام کو خط لکھ دیا گیا

حکومت سوئس حکام کو خط لکھ دے گی، راجہ پرویزاشرف


ویب ڈیسک November 07, 2012
حکومت کی جانب سے لکھا جانے والا خط 5 نومبرکو دفترخارجہ کے ذریعے سوئس حکام کو بھجوادیا گیا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سوئس حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے لکھا جانے والا خط 5 نومبرکو دفترخارجہ کے ذریعے سوئس حکام کو بھجوادیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سوئس حکام کو لکھا گیا خط واپس لے، عدالت نے اس حوالے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پرتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کیا تھا، بعد ازاں کئی سماعتوں کے باوجود سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پرسپریم کورٹ نے وزیراعظم کی حیثیت سے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردے دیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کے نااہل ہونے کے بعد راجہ پرویزاشرف وزیراعظم بنے تو انہیں بھی سپریم کورٹ نے اس حوالے سے عدالت میں طلب کیا، راجہ پرویزاشرف نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت سوئس حکام کو خط لکھ دے گی۔

حکومت نے این آراو کیس کے دوران سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کیا جسے عدالت نے منظورکرلیا، ۔خط کے متن میں کہا گیا کہ ملک قیوم نے اس حوالے سے سوئس حکام کو جو خط لکھا اسے کبھی نہ لکھا ہوا خط تصور کیا جائے، سوئس عدالتوں میں کارروائی صدر کو حاصل استثنیٰ سے مشروط ہوگی۔

این آراو2007میں سابق صدرپرویزمشرف نے جاری کیا۔ جس کے تحت سیاستدانوں پرقائم تمام مقدمات ختم کردیئے گئے تھے اسی این آر او کی بدولت اس وقت کے اٹارنی جنرل ملک قیوم نے سوئس حکام کو ایک خط لکھا جس میں منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے چلنے والے مقدمے کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی اور اس طرح آصف زرداری اوربے نظیربھٹو پرقائم مقدمات بھی بند کردیئے گئے تھے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |