کسی انتہا پسند کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے وزیراعظم

پاکستان میں اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات بنائی جا رہی ہیں، وزیراعظم

پاکستان میں اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات بنائی جا رہی ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے، کسی انتہا پسند کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش ''آئیڈیاز 2012'' سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ چیلنجز ہمیں مواقعے بھی فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات بنائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لئے امن کا قیام بھی ناگزیر ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ ایشیا معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے والا ہے، ہمارے چین سے تعلقات بہت مضبوط ہیں جبکہ پاک بھارت مذاکرات بھی جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر مظہر ممتاز نے دفاعی ہتھیاروں کی7ویں بین الاقوامی نمائش ''آئیڈیاز 2012'' کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والا جے ایف17تھنڈرجنگی طیارہ اپنی کٹیگری کے لحاظ سے دنیا کے بہترین جہازوں میں سے ایک ہے الخالد ٹینک بھی اپنی افادیت اور معیار کا لوہا منواچکا ہے، پاکستان کو دفاعی ہتھیاروں کی بہتر قیمت اور پائیداری کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت سے ممالک پر سبقت حاصل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story