بگٹی قتل کیسمشرف شوکت عزیزکے دوبارہ وارنٹ جاری
عدالت کااویس غنی،آفتاب شیرپائو،شعیب نوشیروانی اورعبدالصمدلاسی کوگرفتارکرنیکاحکم
انسداددہشتگردی سبی کی عدالت نے نواب اکبرخان بگٹی قتل کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی،سابق صدرپرویزمشرف سابق وزیراعظم شوکت عزیزسابق گورنربلوچستان اویس احمدغنی،سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپائو،سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی اورسابق ڈی سی اوعبدالصمدلاسی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداددہشتگردی سبی کی عدالت کے جج خان محمدنوازخان بارکزئی نے بدھ کونواب اکبرخان بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسران نے عدالت کوبتایاکہ دوران تفتیش سابق گورنربلوچستان اویس احمدغنی اورآفتاب شیرپائوکو5 ،5 لاکھ روپے ذاتی مچلکوںپررہاکردیاجس پرمعززعدالت نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ذاتی مچلکوںکوواپس کیاجائے اور انھیںگرفتارکرکے15اگست تک عدالت میںپیش کیاجائے،تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی گرفتاری کیلیے وزارت داخلہ کووارنٹ ارسال کیے لیکن تاحال کوئی جواب نہیںملاجبکہ آفتاب شیرپائوکی گرفتاری کیلیے قومی اسمبلی کولکھاگیااوررابطے میںبتایاگیاکہ سیکیورٹی ملنے پروہ عدالت میںپیش ہوںگے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی اور سابق ڈی سی اوڈیرہ بگٹی کی گرفتاری کیلیے ان کے آبائی علاقوں میں چھاپے مارے گئے ملزمان روپوش ہوگئے،عدالت نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اگلی سماعت تک ہر چھ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میںپیش کیاجائے۔