پاکستان سپر لیگ جیسی سرگرمیوں سے ملک کامثبت امیج اجاگرکرنے میں مددملتی ہے وزیراعظم

پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک February 23, 2016
پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسی سرگرمیوں سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددملتی ہے جب کہ حکومت پی ایس ایل جیسے کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کی حامی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انتظامات اور انعقاد پر وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور پی سی بی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے جب کہ ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کا کامثبت امیج اجاگرکرنےمیں مددملتی ہے لہٰذاحکومت پی ایس ایل جیسے کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کی حامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔