پاکستان سپر لیگ جیسی سرگرمیوں سے ملک کامثبت امیج اجاگرکرنے میں مددملتی ہے وزیراعظم

پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف

پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛فائل

KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسی سرگرمیوں سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددملتی ہے جب کہ حکومت پی ایس ایل جیسے کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کی حامی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انتظامات اور انعقاد پر وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور پی سی بی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے ملک میں کرکٹ لورز کو خوشی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے جب کہ ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کا کامثبت امیج اجاگرکرنےمیں مددملتی ہے لہٰذاحکومت پی ایس ایل جیسے کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کی حامی ہے۔

Load Next Story