موسیقی کے بغیر کوئی فلم مکمل نہیں ہوتی گلوکار ارشد محمود
پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کے باوجودموسیقی کی کمی محسوس ہورہی ہے، گلوکار ارشد محمود
KARACHI:
معروف گلوکار ارشد محمود نے کہاہے کہ موسیقی کے بغیر کوئی فلم مکمل نہیں ہوتی پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے شعبہ کی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور موسیقی کے بغیر کوئی فلم مکمل نہیں ہوتی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ارشد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک بار فلموں کا آغاز ہوچکا ہے اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں لیکن ان میں دلکش موسیقی کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے ۔
انھوں نے کہا جب بھی کوئی پاکستانی گلوکار غیر ممالک جاکر پرفارم کرتا ہے اس سے ان ہی گیتوں کی فرمائش کی جاتی ہے جو بے حد مقبول رہے ہیں۔ خود مجھ سے دورہ امریکا کے دوران صرف ان گانوں کی فرمائش کی گئی جو میں نے دس سال پہلے گائے تھے۔