نوجوان آئندہ انتخابات میں کرپشن بجلی بحران کو مدنظر رکھ کر ووٹ ڈالیں شہبازشریف

طلبہ میں مزید ڈھائی لاکھ لیب ٹاپ تقسیم کریں گے جس سےملک میں انقلاب آئے گا ، شہبازشریف


ویب ڈیسک November 07, 2012
طلبہ میں مزید ڈھائی لاکھ لیب ٹاپ تقسیم کریں گے، جس سےملک میں انقلاب آئے گا ، شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان آئندہ عام انتخابات میں کرپشن، بجلی بحران اور ملکی معیشت کی تباہی کو مدنظر رکھ کراپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں لیپ ٹاپ اور انٹرن شپ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ناقدین کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ پر اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں لیکن این ایل سی اسکینڈل، سوئس بینکوں ميں پڑے اربوں ڈالر، حاجیوں کی جیبوں پرڈاکہ اور رینٹل پراجیکٹس میں اربوں کی کرپشن پرکوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں مزید ڈھائی لاکھ لیب ٹاپ تقسیم کریں گےجس سےملک میں انقلاب آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں