الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی خامیاں دور کرے سپریم کورٹ کا حکم

سندھ میں کئی ووٹروں کے ووٹ ان کی مرضی جانے بغیرعارضی پتوں پر منتقل کردیئے گئے ہیں، حامد خان


ویب ڈیسک November 07, 2012
سندھ میں کئی ووٹروں کے ووٹ ان کی مرضی جانے بغیرعارضی پتوں پر منتقل کردیئے گئے ہیں، حامد خان ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں میں رہ جانے والی خامیاں ہنگامی بنیادوں پر دور کرنےکا حکم جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بوگس ووٹوں کےحوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ووٹرلسٹوں کی خامیاں دورکرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کسی وجہ سے تاخیرنہیں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر حامد خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کئی ووٹروں کے ووٹ ان کی مرضی جانے بغیرعارضی پتوں پر منتقل کردیئے گئے ہیں اور صوبائی الیکشن کمیشن بھی اس حوالے سےتعاون نہیں کررہا ہے۔

رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ کوئی بوگس ووٹ کاسٹ نہیں کیا جائے گا، عدالت نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں