ایشیا کپ پاکستان اور بھارت میں مسابقت کی نئی چنگاری

روایتی حریف ہفتے کو دو برس بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں مدمقابل آئینگے، شائقین بیتاب


AFP February 24, 2016
روایتی حریف ہفتے کو دو برس بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں مدمقابل آئینگے، شائقین بیتاب :فوٹو:اےایف پی/فائل

GHALLANAI: پاکستان اور بھارت میں مسابقت کی نئی چنگاری بھڑکنے کو تیار ہے، ایشیا کپ نے دونوں ممالک کو 2 برس بعد ٹی 20 فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کردیا، ہفتے کو شیڈول میچ کیلیے ابھی سے شائقین کی بیتابی آسمان کو چھونے لگییں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 میں آمنا سامنا اگرچہ ہفتے کو ہونا ہے مگر شائقین کی بیتابی ابھی سے ہی آسمان کو چھو رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں مختصر ترین فارمیٹ میں دو برس بعد ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل آخری مرتبہ اس طرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2014 میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر میں انتہائی دلچسپی سے دیکھے جاتے ہیں۔

ان میں موجود سنسنی، شدت اور تنائو کسی دوسرے مقابلے میں دیکھنے کو نہیں ملتا، یہی وجہ ہے کہ ٹی وی ناظرین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ جاتی، جس سے یہ میچز باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پاتے ہیں مگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنائو کی وجہ سے شائقین کو اس سنسنی خیزی سے محظوظ ہونے کیلیے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تین برس سے باہمی سیریز نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان ہے، گذشتہ برس بھارتی بورڈ نے وعدے اور معاہدے دونوں کو توڑتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے صاف انکار کردیا تھا جبکہ اپنی جان چھڑانے کیلیے بورڈ مسلسل اپنی حکومت کے جواب کا بہانہ تراشتا رہا جوکہ آیا ہی نہیں۔ ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکرائو ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہوگا جہاں 19 مارچ کو دھرم شالا میں روایتی حریفوں کے درمیان میدان سجے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں