دنیائے فٹبال کی بدترین انجری ازخود گرجانے پر کیوی پلیئر اسٹروم کو3 سنگین چوٹیں

خود گرنے سے کھلاڑی کی کولہے کی ہڈی کاجوڑ ٹوٹا، ٹخنہ بھی مڑگیا اور کندھا بھی اترگیا۔


Sports Desk February 24, 2016
خود گرنے سے کھلاڑی کی کولہے کی ہڈی کاجوڑ ٹوٹا، ٹخنہ بھی مڑگیا اور کندھا بھی اترگیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلین ' اے ' لیگ فٹبال میںمیلبورن سٹی کیخلاف میچ میں سینٹرل کوسٹ میرینز کے کیوی دفاعی پلیئر اسٹروم روکس بدترین انجری سے دوچار ہوگئے۔

حیران کن طور پر اس انجری میں انھیں کسی حریف پلیئر سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ وہ خود دوران میچ اس بری طرح گرے کہ انھیں ایک ساتھ 3 شدید چوٹیں پیش آئیں، جس میں ان کی کولہے کی ہڈی کاجوڑ ٹوٹا، ٹخنہ بھی مڑگیا اور کندھا بھی اترگیا، معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی انھیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

فٹبال کی تاریخ میں بیک وقت کسی پلیئر کو اتنی سنگین انجری ہوجانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، ان کی فوری طور پر سرجری کی گئی ہے، کیوی انٹرنیشنل پلیئر اب سیزن کے باقی وقت کھیل سے دور رہیں گے، شائقین اور دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے ان کے انجرڈ ہوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں