جعلی نمبر پلیٹ محکمہ ایکسائز پنجاب نے پرویز خٹک کی گاڑی پکڑلی
محکمہ ایکسائز نے گاڑی قبضے میں لے لی اورنوجوان کو گھر بھجوادیا تھا
محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جعلی نمبرپلیٹ لگی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کی گاڑی پکڑ لی تاہم خیبر پختوانخوا حکومت کی طرف سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رابطے اوراتھارٹی لیٹر دکھانے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیاگیا۔
ای ٹی او ڈیفنس ذیشان رانجھا کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس میں متین چوک پرمحکمہ ایکسائز کے ناکے پر ایک سفیدرنگ کی پراڈو گاڑی نمبر آر ون 2681کو روکاگیا ، جانچ پڑتا ل کرنے پر معلوم ہواکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے جبکہ گاڑی میں موجود نوجوان نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہے اور وہ ان کا پوتاہے۔ تاہم محکمہ ایکسائز نے گاڑی قبضے میں لے لی اورنوجوان کو گھر بھجوادیا ۔
واقعے کاعلم ہونے پر خیبر پختوانخواحکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے افسران سے رابطہ کر کے انھیں آگاہ کیا کہ گاڑی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملکیتی ہے اور گاڑی صوبے میں رجسٹرڈہے۔