سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت کا نیا فارمولا اوگراکوپیش کردیا
اوگرا نے قیمت میں اضافہ نہیں کیا تو ایک ہزارسی این جی اسٹیسنز بند ہو جائیں گے، چیئرمین غیاث پراچہ
سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت کا نیا فارمولا اوگرا کوپیش کردیا ہے۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ اوگرا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرو ڈکشن کاسٹ نکال کر منافع دے اور اس پر قیمت کا تعین کیا جائے تو ہمیں قبول ہے ورنہ ہم دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کےچیئرمین نے کہا کہ اوگراکےساتھ مذاکرات میں قیمتوں کےتعین سےلےکرسی این جی سیکٹرکوپیش آنےوالےمسائل سےبھی آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کی متعین کی ہوئی قیمت پرسی این جی فروخت کرنے سے سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کو کافی نقصان ہورہا ہے۔
اوگرا کے چیئرمین نے سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے مطالبات اور اکاؤ نٹس کی تفصیلات وصول کر لی ہیں اور ایک چارٹرڈ اکاؤننٹ فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔
سی این جی ایسوسی ایشن کےچیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ اگر اوگرا نے قیمت میں اضافہ نہیں کیا تو ایک ہزارسی این جی اسٹیشنز بند ہو جائیں گے۔سی این جی ایسویسی ایشن نے اوگرا کو اپنے اکاؤنٹس سمیت گیس کی قیمت کے تعین کا فارمولا اوراپنی آڈٹ رپورٹ اور بینکوں سے لیے ہوئے قرضوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔