ویٹرنزمنی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

سری لنکن ٹیم 155 پر ڈھیر، اکرم رضا کے 4شکار، ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں پر عبورکرلیا


Sports Reporter February 24, 2016
سری لنکن ٹیم 155 پر ڈھیر، اکرم رضا کے 4شکار، ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں پر عبورکرلیا فوٹو: اے ایف پی/فائل

ویٹرنز منی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا بلوز کو 8 وکٹوں سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، ناکام ٹیم 155 پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں، گزشتہ روز پاکستان ٹیم نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں مسلسل دوسری کامیابی پانے میں کامیاب ہوگئی، کولٹس کرکٹ گرائونڈ سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا بلوز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، آئی لینڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.4 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 155 رنز بنائے، ایس فرنانڈو 42، ایس الیگزینڈر 38، جے کومونڈو 34 اور جی پریرا 13 کی مزاحمت کرپائے۔

مہمان ٹیم کی طرف سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد اکرم رضا نے 4 شکار کیے، جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 24.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا، ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اشرف پکھالی40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں