شہری تیار ہو جائیں مئی جون میں شدید گرمی پڑے گی

موسم بہار کی بارشیں مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوں گی، ڈی جی محکمہ موسمیات


Monitoring Desk/Numainda Express February 24, 2016
تھر کے بعد ژوب بھی خشک سالی کا شکار، جانور مرنے لگے، لوگوں کی نقل مکانی :فوٹو : فائل

PARIS: مئی اور جون میں ملک کو ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہو گا، ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر اس سال بھی ہو گی۔

گزشتہ روزاسلام آباد کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک غیر معمولی بات ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی مختصر دورانیے کی شدید گرمی کی لہر آئے گی جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے بعض بالائی علاقوں میں موسم بہارکی بارشیں مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوں گی، ادھر موسم سرما میں کم بارشوں کے باعث سندھ کے تھر پارکر کے بعد بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی خشک سالی کے عفریت نے رنگ دکھانا شروع کردیے۔

پانی کے ذخائر اور قدرتی چراگاہیں خشک ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کرنے لگے، پانی و خوراک کی قلت کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی تاہم سردی کی شدت ابھی بھی برقرار ہے، ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں سردی جبکہ کرم ایجنسی میں پارا چنار سمیت کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں