لاڑکانہ میں جوئے میں ہارکر 5 سالہ بیٹی کی شادی کرانے والا گرفتار
شاہ مراد 2 لاکھ روپے ہارا، لیاقت نے پیسوں کے بدلے کمسن بیٹی کا رشتہ مانگ لیا
جواری باپ اپنی 5 سالہ کمسن بچی جوئے میں ہار گیا اور پھر30 سالہ نوجوان سے بیٹی کا نکاح کرکے رخصتی کردی، پولیس نے بچی کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے بچی کو اپنی حفاظت میں لے لیا، دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ شکارپور ضلع کے سلطان کوٹ تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ درگاہ بڈھل فقیر میں پیش آیا۔
دیہاتی شاہ مراد شر جوئے کے اڈے پر جواری لیاقت شر سے 2 لاکھ روپے ہار گیا، اس موقع پر رقم نہ ہونے کی وجہ سے لیاقت شر نے اس سے 2 لاکھ روپے کے بدلے بیٹی کا رشتہ طلب کیا، جس پر جواری باپ راضی ہوگیا اور اس نے اپنی5 سالہ بیٹی جانل شر کا رشتہ دینے کا اعلان کردیا، جواری لیاقت شر نے ''چٹ منگنی پٹ بیاہ'' کے مصداق اسی وقت ہی نکاح اور رخصتی کی بات پر ٹھان لی۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب پٹھان کو جب مخفی اطلاع ملی تو انھوں نے سلطان کوٹ پولیس کوکارروائی کا حکم دیاا۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی آفس شکارپور کے ایک کلرک نے بھاری رشوت کے بدلے غیر قانونی نکاح کرنیوالے دولہے کے ساتھ ڈیل کرلی ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے اصل ملزم لیاقت شر کو گرفتار کرنے سے گریز کر رہی ہے۔