افغانستان میں سیکیورٹی فورسزسے جھڑپوں میں 32 جنگجو ہلاک

ننگرہارمیں داعش کے15حامی مارے گئے،طالبان کمانڈرپرداعش کے بمبارکاحملہ ناکام


APP February 24, 2016
فورسزنے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربھاری مقدار میںگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 32 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہارمیں نیشنل سیکیورٹی فورسزکے زمینی اورفضائی آپریشن میں داعش کے 15 حامی مارے گئے، فورسزنے اسلحہ کی بڑی تعداد اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا۔ صوبہ قندوزکے ضلع میںدشت آرچی میں فورسزسے جھڑپوں کے دوران 17 طالبان ہلاک اور20 دیگرزخمی ہوگئے۔

دریں اثنا طالبان نے داعش کے اس خودکش بمبارکوگولی مارکرہلاک کردیاجوطالبان کمانڈرملا نیک محمدکونشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔طالبان نے صوبہ پاروان میںخودکش دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی،حملے میں پولیس کمانڈرسمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں