کراچی میں ایف آئی اے کی کاررواَئی 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان انسانی اسمگلنگ کےعلاوہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 24, 2016
گرفتار ملزمان محمد علی اور محمد آصف کروڑوں روپے کے فراڈ میں بھی ملوث ہے،ترجمان:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان محمد علی،محمد آصف اور آصف بٹ گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اشفاق عالم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان محمد علی اورمحمد آصف کروڑوں روپے کے فراڈ میں بھی ملوث ہے جب کہ ملزم آصف بٹ ایف آئی اے اینٹی ہیومن سرکل کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں