چترال میں افغان دہشت گردوں کاحملہ پسپا 9ہلاک

دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی یا شہید نہیں ہوا


ایکسپریس July 19, 2012
دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی یا شہید نہیں ہوا، فوٹو رائٹرز

چترال کے سرحدی علاقے لنگور بٹ اور گھمبیر کے علاقے میں افغان دہشت گردوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور مارے گئے۔

سوات میڈیا سینٹر کے مطابق دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے جب کہ کوئی سیکیورٹی اہلکار شہید یا زخمی نہیں ہوا، دوسری جانب تحریک طالبان مالاکنڈ ڈویژن کے ترجمان سراج الدین نے میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوئے،

حملہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے دورۂ افغانستان سے ایک دن پہلے کیا گیا، وزیراعظم پاکستان افغان حکومت اور نیٹو افواج کے ساتھ تحریک طالبان مالاکنڈ ڈویژن کے خلاف کارروائی کرنے کیلیے افغانستان آرہے ہیں اور یہ اس کا جواب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں