کیون پیٹرسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں سے معافی مانگ لی
میں بہت پریشان ہوں اورامید کرتا ہوں کہ اگلے سال اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا،کیون پیٹرسن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔
سابق انگلش کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اہم بلے باز کیون پیٹرسن نے فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام رومن اردو میں پوسٹ کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں سے معافی چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اگلے سال وہ اور اچھا کھیلیں گے۔ جس پر مداحوں نے جواب میں افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے روتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے پہلی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 18 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کرلیا۔