اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔


ویب ڈیسک February 24, 2016
سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری ایوان صدر کو بھجوادی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم نوازشریف نے ایوان صدر بھجوائی جو ان کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا ووٹ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا منتقل کردیا کیوں کہ آرٹیکل 172 کے تحت گورنر کا متعلقہ صوبے کا رجسٹر ووٹر ہونا ضروری ہے لیکن اقبال ظفر جھگڑا نے سینیٹر بننے کی وجہ سے اپنا ووٹ اسلام آباد منتقل کرایا تھا۔

واضح رہے کہ سابق گورنر کے پی کے مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔