ایشیا ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

بھارت کی جانب سے روہت شرما 83 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔


ویب ڈیسک February 24, 2016
بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں؛ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 45 رنز سے شکست دے دی۔


بنگلہ دیشی شیر میرپور کے بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بنگلہ دیش مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بناسکی، سومیا سرکار اور محمد متھن نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 11 اور ایک رنز بناسکے، شبیر رحمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا، شبیر 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے 3 جب کہ پانڈے ، اشیون اور جسپٹ بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں امین حسین نے شیکھر کو 2 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے نائب کپتان ویرات کوہلی بھی صرف 8 رنز بناسکے، بھارت کی تیسری وکٹ رائنا کی صورت میں گری وہ 13 رنز بنا کر محمد اللہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ یوراج سنگھ بھی 15 رنز ہی بناسکے، ہارڈک پانڈے نے روہت شرما کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم اور برق رفتار شراکت داری قائم کی، پانڈے 31 جب کہ روہت شرما 83 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ال امین حسین نے 3 جب کہ مشرفی مرتضیٰ، محمد اللہ اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں