سندھ حکومت کا کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ

تمام شادی ہالزرفاعی فلاحی، گرین بیلٹ اور کھیل کے میدانوں پر بنائے گئے ہیں اور ان کے مالکان بااثر افراد ہیں، محکمہ لینڈ


ویب ڈیسک February 24, 2016
تمام شادی ہالزرفاعی فلاحی، گرین بیلٹ اور کھیل کے میدانوں پر بنائے گئے ہیں اور ان کے مالکان بااثر افراد ہیں، محکمہ لینڈ، فوٹو؛فائل

GUJRANWALA: سندھ حکومت نے کراچی میں قائم غیر قانونی شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیربلدیات نے محکمہ لینڈ کے ایم سی کو غیر قانونی ہالوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت سندھ ایک بار پھر شہر میں قائم غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے اور شہر میں قائم تمام غیر قانونی شادی ہالوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وزیربلدیات سندھ نے محکمہ لینڈ کے ایم سی کو شہر میں قائم غیر قانونی ہالوں کی فہرست بنانے کی ہدایات بھی کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے شہر میں قائم 80 سے زائد شادی ہالوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیربلدیات نے محکمہ لینڈ کو فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق نارتھ کراچی میں8، گلشن اقبال میں 2، گلستان جوہر میں 9، ایف بی ایریا، ناظم آباد اورنارتھ ناظم آباد میں 28 ہالز کو مسمار کیا جائے گا جب کہ یہ تمام ہالزرفاعی فلاحی، گرین بیلٹ اور کھیل کے میدانوں پر بنائے گئے ہیں اور ان کے مالکان بااثر افراد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔