آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی حکمرانی چھین لی

پاکستان کو چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔


ویب ڈیسک February 24, 2016
پاکستان کو چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔ فوٹو اے ایف پی

KARACHI: گزشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ پر اپنی حکمرانی قائم رکھنے والی بھارتی ٹیم کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا نے ان سے یہ حکمرانی کا تاج چھین کر اپنے سر پر سجا لیا اور 10 لاکھ ڈالر کی حق دار ٹھہری۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں ایک بار پھر اپنی کامیابیوں کے سفر کا آغاز کیا اور جب نیوزی لینڈ کو انہی کے میدان میں شکست سے دوچار کیا تو وہ اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر آگئی جب کہ اس پوزیشن کی دعویدار بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔ آسٹریلیا کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر کے انعام سے بھی نوازا گیا اس طرح آسٹریلیا نے 2003 میں شروع ہونے والے اس نئے رینکنگ سسٹم میں 8 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

2003 سے لے کر 2009 تک آسٹریلیا نے کسی بھی ٹیم کو اس پوزیشن کے قریب نہیں آنے دیا لیکن 2010 میں بھارتی ٹیم نے ایم ایس دھونی کی قیادت میں آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا جب کہ جنوبی افریقا نے 2013 سے 2015 تک اس پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا تاہم بھارت اور انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک بار پھر بھارت نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کو دوسری پوزیشن ملی جس پر انہیں 5 لاکھ ڈالر، جنوبی افریقا کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 2 لاکھ ڈالر اور پاکستان کو چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔