بپاشا باسو اور کرن سنگھ نے شادی کا فیصلہ کرلیا

دونوں اداکاروں کی جوڑی اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔


ویب ڈیسک February 24, 2016
دونوں اداکاروں کی جوڑی اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اوراداکار کرن سنگھ گروور نے رواں برس اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو کے درمیان کئی عرصے سے معاشقہ چل رہا ہے اور دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اداکاروں نے ہمیشہ سے اپنے معاشقے کی خبروں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے رکھی ہے تاہم اب دونوں اداکاروں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کرن سنگھ گروور اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ جینیفر وینگٹ کے درمیان باقاعدہ طلاق کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اورکرن سنگھ نے طویل عرصہ دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی جب کہ شادی کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو نے فلم''الون'' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔