بلوچستان کے ضلع خضدار میں گھر میں دھماکا بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

دھماکا خیز مواد گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس سے گھر میں بم بنانے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک February 24, 2016
دھماکا خیز مواد گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس سے گھر میں بم بنانے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے، لیویز ذرائع، فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: خضدار کی تحصیل نال میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ گھر میں دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا بم بنانے کی کوشش کے دوران ہوا تاہم فرانزک ماہرین نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔