کراچی میں کارروائی کے دوران وزیرستان میں 50 جوانوں کو شہید کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک ترجمان رینجرز

ملزمان رزمک کیڈٹ کالج پر حملے سمیت کراچی میں 12 سے زائد پولیس افسران و اہلکار کے قتل میں ملوث تھے، ترجمان


ویب ڈیسک February 24, 2016
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، ترجمان رینجرز - فوٹو: فائل

منگھوپیر میں انٹیلی جنس اطلاعات پر رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنا پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جہاں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کی جانب سےبھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس میں رینجرز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں 50 جوانوں کو شہید کیا اور رزمک کیڈٹ کالج پر بھی حملہ کیا جب کہ دہشت گرد قبائلی باشندوں کو نشانہ بنانے اور کراچی میں 12 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔