وسیم کو بھارت میں ایشین چیمپئن کی جھلک نظر آنے لگی

ٹی 20 میں بلو شرٹس کی موجودہ فارم انھیں فیورٹ بناتی ہے، سابق پاکستانی کپتان


Sports Desk February 25, 2016
ٹی 20 میں بلو شرٹس کی موجودہ فارم انھیں فیورٹ بناتی ہے، سابق پاکستانی کپتان فوٹو: فائل

وسیم اکرم کو بھارت میں ایشین چیمپئن کی جھلک دکھائی دینے لگی، انھوں نے ایشیا کپ اور پاکستان سے میچ میں دھونی الیون کو فیورٹ قرار دے دیا۔

ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بھارتی ٹیم فیورٹ جب کہ ہفتے کو شیڈول میچ میں بھی دھونی الیون کی کامیابی کا امکان زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین میچ ہو گا اور میں اس کا منتظر ہوں، جس انداز میں ابھی بھارتی ٹیم کھیل رہی ہے، اس کو واضح طور پر فیورٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں برس ٹورنامنٹ کے ٹوئنٹی 20 طرز میں انعقاد کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا کہ رواں برس اس کا انعقاد مختصر ترین فارمیٹ میں ہونا خوش آئندہ اور ایشین کرکٹ کونسل کا منطقی فیصلہ ہے۔

3 ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئنز پاکستان، بھارت اور سری لنکا اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں جس سے جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اپنے گراؤنڈز پر کافی سخت ثابت ہوتی ہے، اس سے یہ ایشیا کپ ایک مشکل ایونٹ ثابت ہوگا جس میں ٹیموں کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے اپنے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں کافی مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں