پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہیںزرداری

انھوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوجائے


Staff Reporter February 25, 2016
انھوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوجائے:فوٹو؛فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں کی کمر آپریشن ضرب عضب نے توڑ ڈالی ہے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی مکمل حمایت کی ۔ انھوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوجائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔