چیف الیکشن کمشنر پھر3000 سی سی گاڑی کے خواہشمند

وزیراعظم ہائوس ایک بار پہلے بھی سرداررضاکی سمری روک چکا ہے جو اب دوبارہ بھجوائی جائیگی۔


Numainda Express February 25, 2016
وزیراعظم ہائوس ایک بار پہلے بھی سرداررضاکی سمری روک چکا ہے جو اب دوبارہ بھجوائی جائیگی۔:فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمشنر نے ایک بار3000 سی سی گاڑی کی خواہش کردی ، گاڑی کی خریداری کیلیے وزیراعظم ہاؤس کوتحریری سمری بھجوائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے3000 سی سی گاڑی کیلیے سمری تیارکرلی، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمدرضاکوتین ہزار سی سی گاڑی کی خریداری کی خواہش ہوئی ہے جس کیلیے سمری تیار کرلی گئی جو وزیراعظم ہائوس کومنظوری کیلیے بھجوائی جائیگی ۔پہلے بھی سمری بھجوائی گئی مگرجواب نہیں ملا تھا۔وزیراعظم ہائوس ایک بار پہلے بھی سرداررضاکی سمری روک چکا ہے جو اب دوبارہ بھجوائی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔