نئی دہلی میں نہرویونیورسٹی تنازع پرراجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ

اجلاس10منٹ ملتوی رہا،مودی طلبا سے نہ الجھیں،وزیر اعلیٰ نئی دہلی کیجریوال


News Agencies February 25, 2016
اجلاس10منٹ ملتوی رہا،مودی طلبا سے نہ الجھیں،وزیر اعلیٰ نئی دہلی کیجریوال فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: بھارتی راجیہ سبھا کے اجلاس میں تنازع پر شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس 10 منٹ کیلیے ملتوی کرنا پڑا۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی کے تنازع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طلباء سے نہ الجھیں۔

نئی دہلی میں حیدر آباد دکن میں خود کشی کرنے والے دلت طالب علم روہت ویمولا اور غداری کے الزام میں گرفتار جے این یو کی طلبا یونین کے صدرکنہیا کمار کی حمایت میں طلبا تنظیموں نے ریلی نکالی جس میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور وزیر اعلٰی کیجریوال نے بھی شرکت کی۔ اروند کیجریوال نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی سے کہاکہ جن نوجوانوں نے آپ کو وزیراعظم بنایا ہے وہ ناراض ہوجائینگے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ طلبا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی چاہتی ہیں کہ بھارت میں ایک ہی نظریے کی حکمرانی ہو۔ مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں پر بات کرنے کو تیارہی نہیں۔ بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے۔

پولیس رپورٹ میں مقامی بھارتی چینل کی چلائی گئی فوٹیج جعلی قرار دیدی گئی۔ بھارتی پولیس کے مطابق طلباء پر غداری اور بغاوت کے مقدمات نیوز چینل کی فوٹیج کی بنیاد پر قائم کئے گئے جس میں فرض کیاگیا کہ طلبا نے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔