KARACHI:
یش چوپڑا کی آخری فلم " جب تک ہے جان" کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف اب لکس کے اشتہار میں بھی ایک ساتھ نظرآئیں گے۔
لکس کا یہ اشتہار بھارت میں دیوالی کے تہوارکے موقع پر 13 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل شاہ رخ خان 2005 میں بھی لکس کے اشتہار میں بالی ووڈ کی مختلف اداکاراؤں جن میں ہیما مالنی، سری دیوی، جوہی چاؤلہ اور کرینہ کپور شامل ہیں کے ساتھ نظر آئے تھے۔
شاہ رخ خان نے اس موقع پر کہا کہ لکس کے اشتہارمیں دوبارہ آنے پرمجھے بے حد خوشی ہے۔
لکس کے لئے تیارکئے جانے والے اشتہارکے ہدایت کار فرانس کےجان ڈیلکن ہیں جب کہ سونو نگم نے اس میں اپنی مسحورکن آوازکا جادوجگایاہے۔ کترینہ کیف کا جوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر راکی ایس نے ڈیزائن کیا ہے۔