بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ذکا اشرف

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مختلف ممالک کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک November 07, 2012
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مختلف ممالک کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارتی حکومت کی کلیئرنس کے بعد ہی بھارت کا دورہ کررہی ہے لہٰذا بال ٹھاکرے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور انتہا پسندی کی سوچ ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے مفادات دیکھنا ہوں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مختلف ممالک کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اس موقع پر اگر ان کا نام ظاہر کردیا تو بہت سی مخالف قوتیں دوبارہ سرگرم ہوجائیں گی۔ بیٹنگ کوچ کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی فیصلہ اب تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |