اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد

جھنگ اور دیگر شہروں سے مردہ جانوورں کا گوشت لا کر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جاتا تھا، 10 افراد گرفتار


ویب ڈیسک February 25, 2016
ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس سے 10 افراد کو حراست میں لے کر مذبح خانے کو سیل کردیا۔ فائل: فوٹو

اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے موٹر وے پلازہ کے قریب ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کر کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حسن وقار چیمہ نے اسلام آباد میں موٹر وے پلازہ کے قریب واقعہ غیر قانونی سلاٹر پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس سے 10 افراد کو حراست میں لے کر مذبح خانے کو سیل کردیا۔



سلاٹر ہاؤس سے گرفتار ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں سے مردہ جانوورں کا گوشت لا کر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں